۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محمود عبداللهی

حوزه/ حجت الاسلام والمسلمین محمود عبداللهی نے ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ ہمارے شیعوں کو اس حقیقت سے آگاہ کریں کہ عمل کے بغیر جو کچھ خدا کے پاس ہے اس تک پہنچنا ممکن نہیں ہے.خدا کی قربت اور رضایت حاصل کرنے کیلئے عمل ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین محمود عبداللهی نے اپنے درس خارج میں کچھ اخلاقی نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اصول کافی کی کتاب میں ایک باب اس  « بَابُ مَنْ‏ وَصَفَ‏ عَدْلًا وَ عَمِلَ بِغَیْرِه‏» عنوان سے ہے (جو عدالت کی صفت  تو رکھتا ہو لیکن عمل میں عدالت نہ ہو) اس باب میں پانچ روایت ہیں ان روایات کی روشنی میں مبلغ ؛ استاد اور نصیحت کرنے والوں کے کام مشکل قرار دیا ہے۔

ان میں سے ایک حدیث یوں ہے : عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ حَسْرَةً یَوْمَ الْقِیَامَةِ مَنْ وَصَفَ عَدْلًا ثُمَّ خَالَفَهُ إِلَی غَیْرِهِ.یہ حدیث ان لوگوں کے بارے میں ہے جو دوسروں کو عدل؛ عدالت ؛ نیکی اور احسان کرنے کا کہتے ہیں لیکن خود عدالت سے دور ہیں .یا اسی طرح سے دوسروں کو برائی سے روکنے کا حکم دیتے ہیں لیکن  خود انہی برائیوں میں مبتلا ہیں اور قیامت کے دن بڑی آرزوئیں ایسے لوگ کرتے ہیں کہ کاش ہم بھی عمل کرتے.

انہوں نے اپنی گفتگو  میں اس حدیث «قَالَ لِی أَبُو جَعْفَرٍ ع‏ أَبْلِغْ شِیعَتَنَا أَنَّهُ لَنْ یُنَالَ مَا عِنْدَ اللَّهِ إِلَّا بِعَمَلٍ وَ أَبْلِغْ شِیعَتَنَا أَنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ حَسْرَةً یَوْمَ الْقِیَامَةِ مَنْ وَصَفَ عَدْلًا ثُمَّ یُخَالِفُهُ إِلَی غَیْرِهِ. کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے شیعوں کو اس حقیقت سے آگاہ کریں کہ عمل کے بغیر جو کچھ خدا کے پاس ہے اس تک پہنچنا ممکن نہیں ہے.خدا کی قربت اور رضایت حاصل کرنے کیلئے عمل ضروری ہے .

 آخر میں حوزہ علمیہ قم کے درس خارج کے استاد نے کہا کہ  اس حدیث کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ انسان دوسروں کو راہ راست کی طرف بلانا ہی چھوڑ دیں تبلیغ کرنے والوں کا زبان کے ذریعے اچھائی کی طرف دعوت دینا بھی انتہائی اہمیت اور بہترین عمل ہوتا ہے لیکن یہ حدیث اس بات پر تاکید کرتی ہے دعوت دینے والے بھی اپنے عمل پر غور و فکر کریں اور جو کچھ کہہ رہے ہوں اس پر عمل پیرا بھی ہوں.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .